اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں 3 سال کے دوران مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران شام میں مرنے والوں کی تعداد دگنی ہوچکی ہے ۔ شام کی صورت حال پر اپنی تیسری رپورٹ
میں ادارے کا کہنا ہے کہ مارچ 2011 سے اپریل 2014 تک شام میں ایک لاکھ 91 ہزار 369 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، تاہم ہائی کمیشن کی سربراہ نوی پلے Navi Pillay کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے شام میں تشدد رکوانے میں ناکامی پر عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔